وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک سو بیس دیہی مقامات کو جدید ماڈل ویلجز میں تبدیل کرنے کیلئے آزمائشی منصوبے کی منظوری دی ہے۔
مریم نواز نے لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا، اس اقدام کے تحت صوبائی حکومت نے خوشحال دیہات ایکٹ دو ہزار چھبیس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ فوری طور پر دیہی کمیٹیاں تشکیل دے کر اس مقصد کیلئے جامع منصوبہ پیش کیا جائے۔
انہوں نے پنجاب میں تمام دیہی علاقوں کو ماڈل ویلجز میں تبدیل کرنے کیلئے صوبائی حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ نے ارکان صوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے دیہات میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔
