بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان جرمنی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے: مصدق ملک

وزیرِ موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے گرین اسٹارٹ اپس، پائیدار جدت اور تحقیق کے شعبوں میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں جرمن اتحاد کے دن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گرین انٹرپرینیورشپ کے فروغ اور ایسے پائیدار حل تیار کرنے کے لیے جرمنی کے جدت طرازی کے نظام کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے جنہیں عالمی سطح پر وسعت دی جا سکے۔

مصدق ملک نے اقتصادی تعاون کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے جرمنی کو پاکستان کے قریبی شراکت داروں اور دوستوں میں سے ایک اور پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button