پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال نہیں ہونی چاہیے: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغان طالبان کو انسداد دہشت گردی سے متعلق اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب افغانستان سے پیدا ہونے والے دہشت گردی کے مسلسل خطرات کو نظرانداز نہیں کر سکتا۔ انہوں نے افغان سرزمین سے پاکستان پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں اور ان کی پناہ گاہوں کے خلاف ٹھوس کارروائی پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے کہا پاکستان نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی شراکت داروں کو دستاویزی ثبوت بھی فراہم کیے ہیں، جن میں افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گرد تنظیموں کی بھارتی سرپرستی کی تفصیلات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کثیرجہتی تعاون مضبوط بنانے کیلئے بھی کام کر رہا ہے۔

↑
Exit mobile version