پاکستان کی امن کی خواہش کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے: عطااللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے اس پختہ عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت دہشتگردوں کو پاکستان پر حملوں کیلئے افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ دو ہزار اکیس میں افغان طالبان کی واپسی کے بعد سے تحریک طالبان پاکستان افغان سرزمین کو دہشت گردوں کی بھرتی، تربیت، سہولت کاری، منصوبہ بندی اور پاکستان کے خلاف حملوں کے لیے مسلسل استعمال کر رہی ہے۔

وزیر اطلاعات نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا کوئی دوسرا ملک یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ اس نے نوے ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ہو اور سو ارب ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان اٹھایا ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف مزاحمت کی علامت ہے۔ انہوں نے پاکستان کو دہشت گردوں اور باقی دنیا کے درمیان ایک ڈھال قرار دیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا میں ایک انتہائی خوش آئند تبدیلی آئی ہے، جس سے اب صوبے کے عوام کو دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے قوت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے پرعزم ہیں۔

↑
Exit mobile version