10 بکتر بند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اسلام آباد پولیس کی نئی حاصل کردہ 10 بکتر بند گاڑیاں (اے پی سیز) خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کر دیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ یہ گاڑیاں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر وزیراعظم نے بکتر بند گاڑیوں کی فوری منتقلی کی ہدایت کی تھی۔

https://news.com.pk/wp-content/uploads/2026/10/qWgzPRgfD5T-wTbR.mp4

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا پولیس کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

↑
Exit mobile version