وزیراعلیٰ پنجاب کی ای بائیکس اسکیم کا کام مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعلیٰ ای بائیکس اسکیم کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس اسکیم سے طلبہ خصوصاً طالبات کو آمدورفت میں سہولت ملے گی اور ان کے ماہانہ اخراجات میں کمی آئے گی۔

اسکیم کے تحت چھ لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے ایک لاکھ طلبہ کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔

الیکٹرک موٹر سائیکلیں تین ہزار روپے کی آسان ماہانہ اقساط پر فراہم کی جائیں گی جبکہ سود کی رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والی طالبات کو ڈرائیونگ کی مفت تربیت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

↑
Exit mobile version