نائب وزیراعظم کی نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

سیکرٹری خارجہ سفیر عاصم افتخار احمد نے وزارت خارجہ میں باضابطہ طور پر اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے سفیر عاصم افتخار احمد کی خدمات کو سراہا اور ان کی نئی ذمہ داریوں کی خوش اسلوبی سے ادائیگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

↑
Exit mobile version