پاکستان اور برطانیہ نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ عزم نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانیہ کے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان کے امور کے وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ظاہر کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں ابھرتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل بات چیت اور سفارت کاری انتہائی اہم ہے۔ علاوہ ازیں، فریقین نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مذاکرات کے عمل کو جلد از جلد فعال بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
پاکستان اور برطانیہ کا دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
