بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور الجزائر کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

نیویارک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف نے تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون، تعلیم، ثقافت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے الجزائر کے وزیر خارجہ سے نیویارک میں 81ویں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطحی روابط جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور علاقائی و عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے موجودہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت اجاگر کی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ سمیت مختلف کثیرالجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

دونوں جانب سے قریبی رابطے برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعلقات میں تعاون کا تسلسل جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button