وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم نے الگ الگ آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسچن اسٹوکر اور صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود سے ملاقات کی۔

خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف 81ویں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں۔

Exit mobile version