وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت لانگ مارچ سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کرے گی۔
لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ملکی معیشت اور عوام کے لیے نقصان کا باعث بنے گا۔
وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی اکثریت لانگ مارچ میں شرکت نہیں کرنا چاہتی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 14 ستمبر کو وفاقی دارالحکومت میں سڑکیں بند کرنے اور شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے سے متعلق فیصلہ جاری کیا تھا۔
