
قومی
پنجاب کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ منصوبہ اقوام متحدہ کے اسکرول آف آنر ایوارڈ کے لیے منتخب
پنجاب حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کم آمدنی والے خاندانوں کو محفوظ اور موزوں رہائش فراہم کرنے پر اقوام متحدہ کے اسکرول آف آنر ایوارڈ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔
یہ ایوارڈ آئندہ ماہ 5 اکتوبر کو عالمی یومِ مسکن کے موقع پر عمان کے شہر مسقط میں منعقدہ عالمی تقریب کے دوران دیا جائے گا۔
منصوبے کے پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کے لیے 196 ارب روپے سے زائد کے قرضے جاری کیے گئے۔
دوسرے مرحلے میں 65 ہزار گھروں کی تعمیر کے لیے 62 ارب روپے سے زائد کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔















