
قومی
صدرِ مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کر دیا
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا۔
یہ اعزاز آج اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریبِ اعزاز میں عطا کیا گیا۔ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو یہ اعزاز دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
تقریب میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، ارکانِ پارلیمنٹ اور سفارتی برادری کے نمائندگان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔















