بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ Caa1 سے بڑھا کر B3 کر دی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ Caa1 سے بڑھا کر B3 کر دی ہے، جبکہ پاکستان کی ریٹنگ کا آؤٹ لک مستحکم برقرار رکھا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ملکی معیشت اور قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ B3 ریٹنگ پاکستان کی معاشی بحالی اور مالیاتی استحکام کی جانب ایک اور اہم پیش رفت ہے۔

خرم شہزاد کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے ریٹنگ میں اضافہ پاکستان کی معاشی اور مالیاتی صورتحال میں بہتری کا اعتراف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے اور پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں تک رسائی میں بہتری کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

وزیر خزانہ کے مشیر نے موڈیز کے اس فیصلے کو پاکستان کے معاشی استحکام کی جانب سفر میں ایک اہم مثبت قدم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button