نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج منگل کو سینیگال کے وزیر خارجہ شیخ نینگ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاکستان اور سینیگال کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز، خصوصاً اقوام متحدہ میں جاری تعاون اور باہمی رابطہ کاری کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
اس موقع پر پاکستان اور سینیگال کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور کثیرالجہتی سطح پر قریبی رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
