محسن نقوی کی اسلام آباد سیف سٹی توسیعی منصوبہ 30 ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سیف سٹی توسیعی منصوبہ 30 ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزیر داخلہ نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ اسلام آباد سیف سٹی کو ترقی یافتہ ممالک کے معیار کے مطابق ایک جدید، اسمارٹ اور عالمی معیار کا ادارہ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سیف سٹی نظام شہریوں کے تحفظ، مؤثر نگرانی اور کسی بھی صورتحال پر فوری ردِعمل کو یقینی بنائے گا۔

محسن نقوی نے اسلام آباد سیف سٹی کے جدید فیوژن سینٹر کی تکمیل کے لیے بھی تین ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد سیف سٹی توسیعی منصوبے کا 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

Exit mobile version