وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے قصر الصفا میں جمعہ کی نماز ایک ساتھ ادا کی۔
اس موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے علاوہ سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
