مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی یاد میں خصوصی ترانہ جاری

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی یاد میں ایک خصوصی ترانہ جاری کر دیا ہے۔

ترانے کے بول "ایک اللہ، ایک رسول ﷺ، ایک قرآن، ایک کلمہ، ایک قبلہ، ایک پہچان” تینوں برادر ممالک کے درمیان مشترکہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی ورثے کی عکاسی کرتے ہیں۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق یہ خصوصی ترانہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان گہرے تاریخی، مذہبی اور دفاعی تعلقات کو مؤثر انداز میں اجاگر کرتا ہے۔

یہ ترانہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی مناسبت سے جاری کیا گیا ہے اور تینوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون، مشترکہ اقدار اور مضبوط تعلقات کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

Exit mobile version