
قومی
ہنگو میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، مطلوب دہشت گرد کمانڈر معاویہ ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے ضلع ہنگو کے علاقے چپری نریاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران اہم دہشت گرد کمانڈر معاویہ کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد خزینه بانڈہ چیک پوسٹ پر حملے کا مرکزی منصوبہ ساز تھا، جس میں پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کمانڈر معاویہ کی ہلاکت دہشت گرد نیٹ ورک کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے اور یہ سیکیورٹی فورسز کے اس عزم کا مظہر ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔















