
قومی
اسحاق ڈار اور مالدیپ کی وزیر خارجہ ڈاکٹر اریوتھشام آدم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور مالدیپ کی وزیر خارجہ ڈاکٹر اریوتھشام آدم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ڈاکٹر اریوتھشام آدم کو مالدیپ کے 61ویں یومِ آزادی کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور مستقبل میں بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
مالدیپ کی وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان تنازع کے حل کے لیے پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کردار کو بھی سراہا۔
اشتہار















