بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر آصف علی زرداری کی کینیڈا کے قومی دن پر مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کینیڈا کے قومی دن کے موقع پر کینیڈا کی گورنر جنرل لوئز آربر اور کینیڈا کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ اپنے دیرینہ، دوستانہ اور مضبوط تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور عوامی سطح پر مضبوط روابط پر استوار ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون آئندہ بھی مزید فروغ پائے گا، خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، اعلیٰ تعلیم اور بین الاقوامی فورمز پر قریبی تعاون جیسے شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button