
قومی
وزیرِاعظم کا جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان میں جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے، آئینی بالادستی، پارلیمانی طرزِ حکومت، قانون کی حکمرانی اور فیصلہ سازی میں عوامی شرکت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔پارلیمانیت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین ایک جمہوری نظامِ حکومت کی ضمانت دیتا ہے جو نمائندہ طرزِ حکمرانی کے اصولوں پر قائم ہے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ ملک کا بنیادی آئینی فورم ہے جہاں عوام کے مسائل اور خواہشات کو قانون سازی کے ذریعے آگے بڑھایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمانی جمہوریت نے شمولیت اور مؤثر نمائندگی کے فروغ میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔
اشتہار















