بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور راس تنورہ میں پیش آنے والے افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر سعودی حکومت اور عوام سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اظہارِ تعزیت پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے برادرانہ جذبے کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیش رفت اور تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور موجودہ حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (Islamabad Memorandum of Understanding) کی روشنی میں خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس موقع پر جلد از جلد باہمی طور پر موزوں تاریخوں پر پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس کا اسحاق ڈار نے خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ جلد ممکن ہو سکے گا۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button