
تجارت
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے حکومت پُرعزم: علی پرویز ملک
وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت اپنے بین الاقوامی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے آج اپنے ایکس (X) اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ اس عزم کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 200 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 155 روپے فی لیٹر کی مجموعی کمی کی جا چکی ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس ہفتے عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 91.68 سے 98.35 ڈالر فی بیرل جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 104.79 سے 109.09 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نہ کسی ایک مخصوص شعبے کو ترجیح دے رہی ہے اور نہ ہی کسی دوسرے شعبے پر اضافی بوجھ ڈال رہی ہے۔
اشتہار















