
قومی
وفاقی حکومت کا عید الاضحی کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری
وفاقی حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر منگل سے تین روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ اعظم نے عیدالاضحی کے موقع پر چھبیس ستائیس اور اٹھائیس مئی کو عام تعطیلات کی منظوری دی ہے۔ملک بھر میں عید الاضحی رواں ماہ کی ستائیس تاریخ کو منائی جائے گی۔















