بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فتنہ الہندوستان کا ڈھاڈر میں حملہ ناکام، متعدد دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں فتنہ الہندوستان کے حملے کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، متعدد دہشت گرد مارے گئے۔
معاونِ برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ڈھاڈر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں، ڈھاڈر حملے میں ایک بہادر جوان نے جامِ شہادت نوش کیا ہے، علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

بابر یوسفزئی نے بتایا کہ دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وار کرنے کی کوشش کی، ہمارے سکیورٹی فورسز کے جوان پہلے سے الرٹ تھے، جوانوں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک بہادر جوان نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، سکیورٹی فورسز کی قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

بابر یوسفزئی نے کہا کہ فتنہ الہندستان کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button