
قومی
حج پروازوں کا سلسلہ جاری، 15 ہزار سے زائد عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے
پاکستان سے حج کے لیے قبل از حج فلائٹ آپریشن جاری ہے۔وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ابتدائی سات دنوں میں 59 پروازوں کے ذریعے 15 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ آج مزید 2 ہزار 200 پاکستانی عازمین 8 پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزارتِ مذہبی امور کے 80 افسران، حج میڈیکل مشن کے 50 اہلکار جبکہ 134 دیگر سویلین عملہ بھی خدام الحجاج کے طور پر سعودی عرب پہنچ چکا ہے، جو عازمین کو مختلف سہولیات فراہم کرے گا۔















