
قومی
پاکستان اور بوسنیا کا قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعہ کے روز بوسنیا و ہرزیگووینا کے وزیر خارجہ ایلمیدن کوناکووچ سے ملاقات کی۔یہ ملاقات انطالیہ ڈپلومیسی فورم 2026 کے موقع پر ترکی کے شہر انطالیہ میں ہوئی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے درمیان مضبوط تاریخی تعلقات کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک مشکل وقت اور بحرانوں میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
فریقین نے خطے کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔















