بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایران ، اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کی میزبانی پر پاکستانی قیادت کا معترف

ایران نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کی میزبانی پر پاکستانی قیادت کی تعریف کی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں اہم مذاکرات ہوئے جن کے دوران فریقین کے درمیان کئی بار پیغامات اور مسودوں کا تبادلہ کیا گیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی ایک ملاقات میں کسی حتمی معاہدے کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ترجمان کے مطابق مذاکرات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ایران اور خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہا ہے۔

اسماعیل بقائی نے مذاکرات کی میزبانی پر وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی روابط اور مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ علاقائی دوستوں اور پاکستان کے ساتھ رابطوں کے تسلسل پر مکمل اعتماد ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button