
قومی
کینیڈا اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کی مکمل حمایت کے لیے تیار ہے، انیتا آنند
کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے کہا ہے کہ کینیڈا اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کی مکمل حمایت کے لیے تیار ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران ان کی پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے متعدد بار بات چیت ہوئی، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے انہیں آگاہ کیا کہ نئے مذاکرات رواں ہفتے کے آخر میں متوقع ہیں۔
انیتا آنند نے پاکستان کی مسلسل کوششوں، خصوصاً دو ہفتوں کی موجودہ جنگ بندی کو ممکن بنانے میں کردار ادا کرنے پر اسحاق ڈار کا شکریہ بھی ادا کیا۔کینیڈین وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور اسے لبنان تک توسیع دینے کی ضرورت ہے، جبکہ مذاکرات کے دوران قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔















