بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کا متوازن موسمیاتی لائحہ عمل اور مالیاتی فنڈز میں اضافے کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں پاکستان نے متوازن موسمیاتی لائحہ عمل اور مالیاتی فنڈز میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان آئندہ کانفرنس آف پارٹیز کیلئے مکمل اور تعمیری تعاون فراہم کرے گا اور اس بات پر زور دیا کہ انطالیہ میں ہونے والی کانفرنس میں متوازن پیش رفت پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی بحران سے شدید متاثرہ ملکوں کی فہرست میں شامل ہے اور عالمی سطح پر زہریلی اور نقصان دہ گیسوں میں اپنے ایک فیصد سے بھی کم حصے کے اخراج کے باوجود اسے شدید ترین اثرات کا سامنا ہے۔

انہوں نے زوردیا کہ انطالیہ کانفرنس میںبامعنی پیش رفت کیلئے ماحولیاتی لائحہ عمل کے تمام ستونوں کے درمیان اعتماد اور توازن لانے کی ضرورت ہوگی۔

عاصم افتخار احمد نے موسمیاتی مالیات میں حالیہ منفی رجحانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ غریب ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات سے نمٹنے میں مدددینے کیلئے بڑے پیمانے پر تعاون ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button