
قومی
نائب وزیراعظم کا غیر ضروری اخراجات میں کمی پر اطمینان کا اظہار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غیر ضروری اخراجات میں کمی کرنے اور وسائل کی استعداد بڑھانے میں کامیابی کے حصول پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عمل درآمد کی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس کے دوران، کمیٹی نے موجودہ صورتحال میں مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کے لیے جاری اقدامات کے مثبت اثرات کا جائزہ لیا۔
اسحاق ڈار نے وزارتوں اور صوبوں میں پہلے سے منظور شدہ کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔نائب وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو نگرانی کے طریقہ کار کو مزید مضبوط بنانے، مقررہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد اور مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کی ہدایت کی۔














