
قومی
جمعۃ الوداع ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا
اسلام آباد: رمضان المبارک کے آخری جمعہ، جمعۃ الوداع کو ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر جمعہ کے اجتماعات میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔علمائے کرام اور خطباء نے اپنے خطبات میں ماہِ صیام کی اہمیت اور جمعۃ الوداع کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔















