
قومی
نائب وزیراعظم اور سعودی عرب، ترکیہ، مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی، جس میں علاقائی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
یہ ملاقات ریاض میں عرب و اسلامی ممالک کے مشاورتی اجلاس کے موقع پر ہوئی، جہاں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر غور کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے باہمی تعاون جاری رکھا جائے گا۔















