بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اٹلی پاکستانی افرادی قوت کو10500ورک ویزے جاری کرے گا،اطالوی وزیر داخلہ

اٹلی پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت کیلئے قانونی مائیگریشن کو فروغ دینے کی غرض سے دس ہزار پانچ سو ورک ویزے جاری کرے گا۔اس با ت کا اعلان اٹلی کے وزیر داخلہMatteo Piantedosi نے روم میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں کیا۔اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ دونوں ممالک قانونی مائیگریشن کو فروغ دینے کیلئے باہمی تعاون میں اضافہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو اٹلی کے ویزا شرائط سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

Matteo Piantedosi نے پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی۔ملاقات میں منشیات ، سمگلنگ، دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے اطالوی ہم منصب کو غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے پاکستان کے مؤثر اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈوں اور سمندری سرحدوں پر کڑی نگرانی کی وجہ سے غیر قانونی امیگریشن میں نمایاں کمی آئی ہے۔دونوں وزرائے داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کو روکنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button