پاکستان نے اسرائیلی قابض طاقت کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کو نام نہاد ریاستی ملکیت میں تبدیل کرنے اور غیر قانونی آبادکاری کی سرگرمیوں کو وسعت دینے کی تازہ ترین کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔اسلام آباد میں وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں اور عالمی برادری کی جانب سے اسے مسترد کرنا چاہئے۔پاکستان نےعالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی استثنیٰ کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کو یقینی بنائے۔
پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے سے متعلق اسرائیلی اقدامات مسترد کردیئے
