وزیراعظم اور یو اے ای کے صدر کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف نے شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی مستقل اور غیر متزلزل حمایت پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا، جس سے ملک کو مشکل حالات سے نکلنے میں مدد ملی۔

انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا، جس سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے میں تعاون کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

Exit mobile version