بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

یو کے ہائی کمشنر برائے پاکستان جین میریٹ نے آج لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ خطّی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر یو کے ہائی کمشنر جین میریٹ نے محمد نواز شریف کی پاکستان کے لیے قیمتی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے جاری ترقیاتی اقدامات کو بھی قابلِ ستائش قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button