بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کے زرعی شعبے میں وسیع معاشی صلاحیت موجود ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چند ہی مہینوں کے اندر زرعی معیشت کو تبدیل کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں پاک چین زرعی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی پینسٹھ فیصد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی اور کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

چین کی مختلف شعبوں خصوصاً زراعت میں ترقی کا اعتراف کرتے ہوئے شہباز شریف نے بتایا کہ ان کی حکومت نے ملک بھر سے ایک ہزار پاکستانی زرعی گریجویٹس کو چین کی بہترین زرعی جامعات اور تحقیقی مراکز میں بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ یہ گریجویٹس اب کسانوں کو اعلیٰ معیار کی فصلیں پیدا کرنے میں مدد دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مسابقتی لاگت اور اعلیٰ معیار کو برقرار رکھ کر تجارتی سرپلس حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ہدف کے حصول کے لیے چینی ماہرین پاکستانیوں کی مدد کر رہے ہیں۔

اشتہار
Back to top button