
کھیل
50ویں آرمی چیف پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر
50ویں چیف آف دی آرمی اسٹاف (COAS) پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 لاہور کے جناح پولو فیلڈز میں اختتام پذیر ہو گئی۔
چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
یہ چیمپئن شپ پاکستان آرمی کی کھیلوں سے وابستہ روایات، نظم و ضبط اور شاندار کارکردگی کی عکاس ہے۔
چیمپئن شپ میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں پشاور کور نے کامیابی حاصل کی جبکہ گوجرانوالہ کور رنرز اپ رہی۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کامیاب اور شریک کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔











