
قومی
نائب وزیراعظم کا صومالیہ کی خودمختاری کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام عبدی علی کا ٹیلی فونک رابطہ موصول کیا۔اس موقع پر نائب وزیراعظم نے صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور ایسے کسی بھی اقدام کی مذمت کی جو صومالیہ کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی نیت رکھتے ہوں۔
صومالیہ کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے مسلسل اور مضبوط حمایت کا شکریہ ادا کیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صومالیہ کے موقف کو اجاگر کرنے میں مدد کی درخواست کی۔اسحاق ڈار نے صومالیہ کے حق میں اقوام متحدہ اور دیگر کثیرالجہتی فورمز میں پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔











