بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور مصر کا علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور مصر نے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔یہ عزم آج نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر احمد محمد عبدالعاتی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سامنے آیا۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

گفتگو کے دوران علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، بالخصوص صومالیہ اور یمن کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی روابط اور مشاورت کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

اشتہار
Back to top button