بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈپلومیٹ نے 2025 کو پاکستان کیلئے اہم حیثیت کا سال قرار دیا

خارجہ پالیسی کے امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے 2025 کو پاکستان کیلئے تذویراتی لحاظ سے اہم حیثیت کا سال قرار دیا ہے۔

جریدے میں شائع ہونے والے ایک تجزیے کے مطابق رواں سال مؤثر سکیورٹی پالیسی، نئے علاقائی روابط اور ٹھوس معاشی اصلاحات نمایاں رہیں۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق کئی برسوں بعد 2025 میں پاکستان ایک مرتبہ پھر عالمی تزویراتی توجہ کا مرکز بن کر سامنے آیا۔

جریدے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عسکری قیادت نے ملک کی بین الاقوامی حیثیت کو نئی شکل دینے میں مرکزی کردار ادا کیا۔اس میں انتہاپسندی کے خلاف اعلیٰ عسکری قیادت کے واضح مؤقف کو بھی اجاگر کیا گیا۔

دی ڈپلومیٹ نے مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کو ایک اہم تبدیلی قرار دیا جس نے عالمی سطح پر مسلسل توجہ حاصل کی۔

تجزیے میں کہا گیا کہ معاشی مشکلات کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جس سے خطے میں دفاعی توازن اور علاقائی استحکام مضبوط ہوا۔

جریدے نے مشرقِ وسطی میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کو بھی نمایاں کیا، خصوصا سعودی عرب کے ساتھ ایک بڑے دفاعی معاہدے کو ایک اہم تزویراتی پیش رفت قرار دیا۔

 

اشتہار
Back to top button