بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ایران پاکستان سے تین لاکھ ٹن چاول درآمد کرے گا،رانا تنویرحسین

قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر رانا تنویر حسین نے اعلان کیا ہے کہ ایران پاکستان سے تین لاکھ ٹن چاول درآمد کرے گا۔لاہور ایوان صنعت و تجارت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کے لئے ایک سو ارب روپے کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش نے پاکستان سے چاول درآمد کرنے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ تحقیق کے ذریعے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ضروری ہے، زیادہ برآمدات سے حسابات جاریہ کا خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اشتہار
Back to top button