
قومی
حکومت اقلیتوں کی ترقی اورخوشحالی کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود، ترقی اور خوشحالی کیلئے پرعزم ہے۔وہ آج (جمعرات) کرسمس کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ اقلیتیں بالخصوص مسیحی برادری پاکستان کی خوشحالی اور ترقی میں تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور اس پر مسرت موقع پر کیک کاٹا۔تقریب میں مسیحی برادری کے ارکان، وفاقی وزرا ء اور ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔











