بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری کل کرسمس منائے گی۔اس تہوار کو منانے کیلئے ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔مسیحی برادری کی رہائشی کالونیوں کو چمکتی دمکتی روشنیوں اور ستاروں سے سجایا گیا ہے۔ کرسمس کی رات کیلئے آخری لمحات کی خریداری کے ساتھ دکانوں کے باہر پھولوں کی مالائیں لٹکائی گئی ہیں۔تقریباً تمام گرجا گھروں کو رنگ برنگی روشنیوں اور کرسمس کے درختوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔حکومت نے اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں۔

 

اشتہار
Back to top button