بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدرآصف علی زرداری کی کربلا میں مقامات مقدسہ پرحاضری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کربلا میں روضۂ حضرت امام حسین اور حضرت عباس بن علی پر حاضری دی۔ اس موقع پر کربلا کے گورنر بھی ان کے ہمراہ تھے۔صدر مملکت نے دونوں مقامات پر فاتحہ خوانی کی اور نوافل ادا کئے۔انہوں نے حضرت امام حسین کی قربانی کو حق، عدل اور استقامت کی ابدی علامت اور ان کی تعلیمات کو عدل اور انسانیت کیلئے رہنما قرار دیا۔صدر مملکت نے امت مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کیلئے دعا کی۔

اشتہار
Back to top button