
قومی
وزیر داخلہ کی این ڈی ایم اے کی آفات سے نمٹنے کی حکمت عملی کی تعریف
وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے قدرتی آفات کے خطرے میں کمی کے لیے ہنگامی امدادی ادارے کی مربوط سوچ، جدت طرازی، اداروں کے درمیان تعاون اور شواہد پر مبنی منصوبہ بندی کو سراہا ہے۔انہوں نے اس تعریف کا اظہار آاسلام آباد میں این ڈی ایم اے کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران کیا جہاں انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر نے سول ڈیفنس میں آفات کے مسائل سے نمٹنے کی تیاری کو شامل کرنے اور سول ڈیفنس اکیڈمی کے ذریعے کورسز کی مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کی تجویز بھی دی۔











