
قومی
نائب وزیراعظم کا تاجکستان کے ساتھ کثیر جہتی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ
پاکستان میں تاجکستان کے سفیرشریف زادہ یوسف طاہر نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔تاجکستان کے ساتھ کثیر جہتی تعلقات کے لئے پاکستان کی دیرینہ خواہش کا اظہار کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ وہ اگلے سال تاجکستان کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے منتظر ہیں۔انہوں نے پاکستان اور تاجکستان کا دوطرفہ تجارتی حجم پچاس کروڑ ڈالر تک لانے کیلئے دونوں ملکوں کے نجی شعبوں کے درمیان قریبی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔











