
قومی
توشہ خانہ ٹو کیس کے فیصلے کو دستاویزی شواہد کی مکمل تائید حاصل ہے:ثنا
سیاسی امورکے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کومجرم قراردینے سے متعلق اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو دستاویزی شواہد کی مکمل تائید حاصل ہے۔ایک نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت نے تصدیق کی کہ پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔











